158

چترال سے پشاور ریفر کئے گئے دونوں مریضوں کورونا سے متاثر نہیں،ٹیسٹ کلیئر ہونے کی اطلاع

چترال(فاروقی)کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے شبے میں ٹیسٹ کی غرض سے گذشتہ دنوں چترال سے پشاور منتقل کئے گئے دونوں مریضوں کے ٹیسٹ رپورٹ متعلقین کو موصول ہوگئے ہیں جن کے مطابق دونوں مریض ”کورونا“ سے محفوظ ہیں۔ پرکوسپ مستوج سے کے رہائشی شجاع الرحمن کا ٹیسٹ رپورٹ گذشتہ دنوں آیا تھا جسکے مطابق مذکورہ مریض کورونا سے متاثر نہیں ہے جبکہ جغور چترال سے تعلق رکھنے والے حنیف اللہ نامی مریض کا ٹیسٹ رپورٹ آج جمعہ کو موصول ہوا ہے جس کیمطابق حنیف اللہ بھی کورونا سے متاثر نہیں ہیں۔ حنیف اللہ کے چچا اقبال مراد نے ہمارے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انکے بھتیجے کو کورونا کے شبے میں ٹیسٹ کیلئے پشاور لے جایا گیا تھا اور اللہ کے فضل و کرم سے انکا ٹیسٹ نیگیٹیو آیا ہے۔
یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی پرکوسپ مستوج کے ایک اور مشتبہ مریض کا ٹیسٹ بھی نیگیٹیو آیا تھا۔ مجموعی طور پر چترال سے تین مریضوں کو ٹیسٹ کے لئے پشاور منتقل کیا گیا تھا اور تینوں کے ٹیسٹ بیگیٹیو آئے ہیں یوں اللہ تعالیٰ کی مہربانی سے ابتک چترال کا پورا علاقہ کورونا وائرس سے محفوظ ہے۔