96

سنیئر صحافی گل حماد فاروقی کی بہن پشاور میں انتقال کر گئی

پشاور(چ،پ)سنیئر صحافی گل حماد فاروقی کی چھوٹی بہن گذشتہ روز پشاور میں انتقال کر گئی۔ وہ پچھلے کچھ عرصے سے علیل تھی۔مرحومہ کو آج بدھ کے روز دن 11بجے شبقدر چارسدہ میں سپرد خاک کیا گیا۔
سنیئر صحافی اور چترال یونین آف پروفیشنل جرنلسٹس کے صدر گل حمادفاروقی نے تمام دوست احباب سے درخواست کی ہے کہ وہ تعزیت کیلئے چارسدہ آنے کی زحمت نہ کریں، چند دن بعد وہ خود واپس چترال آرہے ہیں۔