647

تعمیراتی کمپنی میں کام کرنے والا دروش کا نوجوان انجینئرندیم حسین افغانستان میں شہید

دروش(نا مہ نگار)دروش سے تعلق رکھنے والا نوجوان انجینئر ندیم حسین افغانستان میں ایک دھماکے میں شہید ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق انجینئر ندیم حسین افغانستان کے صوبے قندہار میں تعمیراتی کمپنی ”نیٹرا کون“ (NetraCon) میں ملازم تھے، جمعرات کے روز سائیڈ سے واپسی پر انکی گاڑی قندہار کے نواحی علاقے میں بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں انجینئر ندیم حسین کی شہادت واقع ہوئی۔ انکے خاندان والوں کو اس واقعے کے خبر جمعہ کے روز دی گئی۔ خاندانی ذرائع کے مطابق ندیم حسین کی میت چمن بارڈر کے راستے جمعہ کی رات کوئٹہ پہنچانے کے بعد اسے چترال منتقل کیا جائے گا۔ شہید انجینئر ندیم حسین چارویلاندہ دروش کے چارویلو نادر حسین کے بیٹے تھے۔