3

چترال ہومز ڈسٹرکٹ فٹبال ٹورنمنٹ کا آغاز؛کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس نے افتتاح کیا

چترال(بشیر حسین آزاد)کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس کرنل معین الدین نے پیر کے روز قشقار سپورٹس کمپلیکس چترال میں ”چترال ہومز ڈسٹرکٹ فٹ بال ٹورنمنٹ 2019“کا افتتاح کیا۔افتتاحی میچ ژانگ بازار اور مولدہ کے ٹیموں کے مابین کھیلا گیا جو مولدہ فٹ بال ٹیم نے صفر کے مقابلے چار گولوں سے جیت لیا۔دوسرا میچ اپر چترال اور سنگور کے ٹیموں کے مابین کھیلا گیا جسے سنگور فٹ بال ٹیم نے پنلٹی ککس کے ذریعے جیت لیا۔

میچ سے قبل ٹورنمنٹ کے منتظمین نے مہمان خصوصی کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس معین الدین کی گراؤنڈ آمد پر اُن کا شاندار استقبال کیا اور پاکستان کلر مایہ ناز کھلاڑی محمد رسول نے انہیں ہار پہنایا۔سیکرٹری ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن چترال حسین احمدنے ٹورنمنٹ کے اغراض ومقاصد بیان کئے اور کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس معین الدین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی تعاؤن کی وجہ سے اس ٹورنمنٹ کا انعقاد ممکن ہوسکا۔ٹورنمنٹ کا Slogan”کشمیر بنے گا پاکستان“نام دیا گیا اور انڈیاکی شدید الفاظ میں مذمت کیا گیا۔ٹورنمنٹ کا باقاعدہ آغاز مہمان خصوصی کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس نے فٹ بال کوکک لگاکر کیا۔
اس ٹورنمنٹ کی خصوصیت یہ ہے کہ اس ایونٹ میں گلگت اور سوات کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں اور اپر چترال سے تورکہو،بونی اور مستوج کی ٹیمیں بھی حصہ لے رہی ہیں۔اس ٹورنمنٹ میں کل 32ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ٹورنمنٹ کے جیتنے والے ٹیم کو ایک لاکھ روپے، دوسرے نمبر پر آنے والی ٹیم کو پچاس ہزار، مین آف دی ٹورنمنٹ کو بیس ہزار،مین آف دی میچ کو پانج ہزار اوربہترین گول کیپر کو دس ہزار کا انعام دیا جائیگا۔ٹورنمنٹ کا فائنل5ستمبرکو کھیلا جائیگا۔