14

چار سال بعد بونی میں گولڈن کلب کے زیر اہتمام آزادی کپ فٹبال ٹورنمنٹ کا انعقاد/سردار حکیم نے افتتاح کیا

بونی(نامہ نگار)اپر چترال کے ہیڈ کوارٹر گہلی فٹ بال اسٹیڈیم بونی میں آزادی کپ فٹ بال ٹورنامنٹ 2019 کا آغاز ہو گیا۔ گولڈن کلب بونی کے زیرِ انتظام آل پاکستان آزادی کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کی افتتاحی میچ کا مہمان خصوصی تحصیل کونسلر اور پی۔ٹی۔آئی رہنما سردار حکیم تھے۔افتتاحی تقریب کے موقع پر گولڈن کلب کے صدر اور علاقے کا نامور سیاسی،سماجی و متحرک شخصیت پرویزلال نے استقبالیہ خطاب میں کہا کہ گہلی فٹ بال اسٹیڈئم کو اس مرحلہ تک پہنچانے میں علاقے کے سول سائٹیز کا کلیدی کردار رہا ہے جسے نظر انداز نہیں کیا جا سکتاہے۔ اُنہوں سوسائٹی ایس۔ڈبلیو۔ایس کا خاص ذکر کرتے ہوئے کہا کہ گہلی میں اس طرح کا شاندار اسٹیڈیئم کا ہونا ان کے انتھک محنت کا نتیجہ ہے انہوں نے کہا کہ گہلی اسٹیڈئم کو مزید شاندار بنانے کے لیے مزید کام ہونا باقی ہے جسے موجودہ حکومت ان شاء اللہ پورا کریگی۔اُنہوں نے ٹورنامنٹ کے سلسلے میں تعاون کرنے پر ضلعی صدر فٹ بال ایسوسی ایشن حسین احمد کا بھی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ ہر وقت چترال بھر میں فٹ بال کے ترقی کے لیے موثر کردار ادا کرتے رہے ہیں۔یاد رہے کہ چار سال بعد گہلی اسٹیڈیم تعمیر ہونے کے بعد اس طرح کاشاندار ٹورنامنٹ گولڈن کلب بونی منعقد کر رہا ہے جس میں بتیس 32 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔افتتاحی میچ کے مہمانِ خصوصی سردار حکیم نے اپنے خطاب میں گہلی اسٹیڈیم کو مزید سہولیات سے اراستہ کرنے کے لیے اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا اور کھلاڑیوں پر زور دیا کہ وہ سپورٹس مین اسپرٹ کا مظاہرہ کریں اور دوران ِ کھیل بہترین کارکردگی اور بہترین اخلاق کے ذریعے دوسروں کو مثبت پیغام دیں۔افتتاح کے موقع پر ذاکر زخمیؔ نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔