15

مولا نگاہ نگاہ مرحوم کی یاد میں تعزیتی پروگرام کا انعقاد

چترال(نامہ نگار) وائس آف چترال واٹس ایپ گروپ انتظامیہ کی جانب سے گذشتہ روز معروف ماہر تعلیم شاعر و ادیب محقق اور مصنف مولا نگاہ مرحوم کی یاد میں ایک آن لائن طرحی مشاعرے کا انعقاد کیا گیا جس میں چترال سے تعلق رکھنے والے سینئر شعرا ،ادبا ء، علما اور دانشور حضرات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ شعرا ء اور ادبا ء نے اپنے اشعار کے ذریعے مولا نگاہ مرحوم کی علمی ادبی و ثقافتی خدمات پر روشنی ڈالی اور ان کی زندگی کے تمام پہلوؤں کو اجاگر کیا۔ اس آن لائن مشاعرے کا مقصد نگاہ مرحوم کے علمی، ادبی اور ثقافتی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنا تھا ۔ مشاعرے کا آغاز قاری سلطان ولی نے تلاوت کلا م پاک سے کیا جبکہ معروف نعت خواں نصیر الدین نصیر نے نعت رسول مقبول ؐ پیش کی۔ آن لائن مشاعرے میں طاہر شادان، فاروق عبداللہ،ابوطلحہ سبحان،سعیدالرحمں ثاقب، خیرالدین حذیفی، قاضی نذیر بیگ،صفی اللہ آصفی، علی نورخان راہی،مسرت بیگ، محبوب الحق،نورالھادی،عبدالرحیم، صفدرساجد، اختراعظم اختر، عبیدفلک، منظور سنگال، جعفر منصوری ، معروف شاعر و ادیب عطاء حسین اطہر نے مولا ناگاہ مرحوم کی خدمات پر مختصرا روشنی ڈالی اور ان کی گرانقدر خدمات کو ناقابل فراموش قرار دیتے ہوئے کہا کہ مولا نگاہ کی رحلت سے پیدا ہونیوالے خلاء کو پر کرنا ممکن نہیں۔
گروپ انتظامیہ اور پروگرام کے منتظمین مولانا حبیب اللہ انقلابی اور مفتی فاروق عبداللہ نے شرکا ء کا شکریہ ادا کیا ۔ اس موقع پر مولانا سعید الرحمن ثاقب نے مرحوم مولا نگاہ نگاہ کے ایصال ثواب کیلئے دعا کرایا۔