مارخور کے شکار کے الزام میں گرفتار نوجوان بے قصور ہے/اہلیان شغور

چترال (نذیر حسین شاہ) شوغور گاؤں کے عوام نے چترال گول نیشنل پارک میں مارخور پر فائرنگ میں ملوث ہونے پر اسلم بیگ پر مقدمہ درج کرکے انہیں گرفتارکرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس میں ہرگز ملوث نہیں ہے اور وقوعہ کے وقت وہ فٹ بال کھیل رہے تھے جس پرسارے گاؤں کے لوگ گواہ ہیں ۔ ایک اخباری بیان میں انہو ں نے کہاہے کہ محکمہ وائلڈ لائف اپنی کارکردگی دیکھانے کے لئے بے قصور کو گرفتارکرلیا ہے ۔ا نہوں نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ اس بے قصورنوجوان کو فوری طور پر رہا کرے اور ان کے خلاف مقدمے کو واپس لے کر اصل ذمہ داروں کو گرفتار کرے۔