نامور شاعر ،ادیب و ماہر تعلیم مولا نگاہ نگاہ انتقال کرگئے

چترال(نامہ نگار)معروف شاعر، مصنف ، اور ماہر تعلیم مولا نگاہ نگاہ ہفتہ کی صبح انتقال کرگئے۔ وہ گذشتہ کچھ عرصے سے علیل تھے۔ استاد مولا نگاہ نگاہ کی نماز جنازہ ہفتہ 5 جنوری کو 2 بجے پولو گراونڈ چترال میں ادا کی جائے گی۔

ادارہ چترال پوسٹ مرحوم کے بلندی درجات کیلئے دعا گو ہے۔