2

آغاخان ہائیر سیکنڈری سکول سین لشٹ چترال میں تین روز ہ سائنس،ٹیکنا لوجی اور آرٹس مقابلے اختتام پذیر

چترال(نامہ نگار) آغا خان ہائیر سیکنڈری سکول سین لشٹ چترال میں تین روزہ سائنس،ٹیکنالوجی اور آرٹس مقابلے اپنے اختتام کو پہنچے۔ اس مقابلے میں چترال کے41 سکول اور کالجز کے تقریباً 25 پروجیکٹس رجسٹرڈ ہوئے اور331 طلبہ و طالبات نے حصہ لیا۔
وزٹ آغا خان یونیورسٹی کے پرووسٹ کارل آمرہین، ڈائریکٹر پرووسٹ آفس ڈاکٹر روس لینڈ، ایکٹنگ ڈائریکٹر اے کے یو آئی ای ڈی ڈاکٹر ساجد علی،اسپیشل ایڈوائزر ٹو پرووسٹ ڈاکٹر صدر الدین پردھان،ایگزیکٹیو آفیسر آف دی پرووسٹ سلیمہ پنچوانی،ڈائریکٹر اے کے ایف صغریٰ چودھری کے ساتھ ساتھ کثیر تعداد میں سرکاری اور غیر سرکاری آفیشلز، اساتذہ کرام، طلبہ و طالبات اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے خواتین و حضرات نے اس مقابلے کا دورہ کیا اور پراجیکٹس کا معائنہ کیا۔
گذشتہ دنوں اس حوالے س اختتامی تقریب منعقد ہوئی جسکی صدارت کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس کرنل معین الدین نے کی جبکہ ڈپٹی کمشنر چترال خورشید عالم محسود مہمان خصوصی تھے اور ساتھ ہی ممتاز ماہر تعلیم ڈاکٹر عنایت اللہ فیضی اعزازی مہمان کی حیثیت سے شریک ہوئے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمانِ خصوصی خورشید عالم نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان مقابلوں کا انعقاد طلباء کے تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے اور دور حاضر کے چیلنجز کے ساتھ مقابلے کے لئے تیار کرنے میں انتہائی اہمیت کا حامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان مقابلوں میں سائنس کے ساتھ ساتھ آرٹس کو بھی شامل کیا گیا جوکہ خوش کن امر ہے۔ انہوں نے تقریب کے دوران طلباء کے پروفارمنس کو دیکھتے ہوئے کہا کہ اس سکول کے بچے اپنی صلاحیتوں کے حوالے سے کسی ایڈوانس ملک کے بہترین سکول کے طلباء سے کم نہیں۔انہوں نے ایسے تخلیقی سرگرمیوں کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ کے بھرپور تعاؤن کا یقین دلایا۔
اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمانڈنٹ چترال سکاوٹس کرنل معین الدین نے سائنس اینڈ آرٹس مقابلے کو متاثر کن قرار دیتے ہوئے اس مقابلے کے انعقاد پر آغا خان ہائیر سیکنڈری سکول سین لشٹ کے اسا تذہ اور طالب علموں کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم کے حوالے سے جدید دنیا کی جو سوچ ہے آغا خان ہائیر سیکنڈری اسکول اس سوچ کی مکمل غمازی کرتا ہے۔ انہوں نے کہا میں ذاتی طور پر تعلیم کو محض معلومات کے حصول کا ذریعہ نہیں سمجھتا بلکہ طلباء کی اخلاقی،نفسیاتی،سماجی اور معاشرتی حوالوں سے تربیت کا قائل ہوں اور یہ تربیت مجھے اس سکول میں نظر آئی ہے۔
تقریب کے اعزازی مہمان ڈاکٹر عنایت اللہ فیضی صاحب نے پروگرام کے حوالے سے انتہائی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے آغاخان ہائیر سیکنڈری سکول چترال کے اساتذہ اور طالب علموں کی صلاحیتوں اور کاوشوں کو سراہا اور کہا آج کی تقریب میں طلباء نے جن صلاحیتوں کا مظاہر ہ کیا وہ حیران کن تھے۔
اسکول ہذا کے پرنسپل طفیل نواز نے مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے پروگرام کے اغراض ومقاصد پر روشنی ڈالی۔بعد ازاں سائنس، ٹیکنا لوجی اور آرٹس مقابلوں میں حصہ لینے والے سکولوں کے پرنسپل صاحباں میں سرٹیفیکیٹ اورجیتنے والے طلبا و طالبات میں شیلڈ،میڈل،ٹرافی اور سرٹیفیکیٹ تقسیم کیے گئے۔
سائنس مقابلوں کے کیمسٹری کیٹیگری میں ایف۔سی۔ پی۔ایس چترال کے طلبہ عاریشہ رفیع، حماد اللہ اور مہین معین نے پہلی،آغاخان ہائیر سیکنڈری سکول کوراغ کی طالبات رخسار امیر اور شازیہ دوسری اور آغاخان ہائیر سیکنڈری سکول چترال کے طلباء سید توصیف علی شاہ،آفاق علی داد اور احمد فراز تیسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔
ریاضی میں گورنمنٹ گرلزڈگری کالج چترال کی طالبات شگفتہ نظیم، تحریم الرحمن اور ثناء جبار نے پہلی پوزیشن، آغاخان ہائیر سیکنڈری سکول چترال کے طلبا ء یزدان علی، عاکف منصور اور علیان خان دوسری، ایف۔سی۔پی۔ایس دروش کی حامنہ بشیر، عروش اقبال اور شافیہ حسام او رآغاخان ہائیر سیکنڈری سکول کوراغ کی شہلا امیر اوربنشفہ سید نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
فزکس مقابلوں میں ایف۔سی۔ پی۔ایس دروش کی محمد یونس کامران، نظام الدین اور لائبہ نے پہلی پوزیشن، آغاخان ہائیر سیکنڈری سکول چترال کے اویس علی،تشفین علی اورسید اسد علی شاہ دوسری، ایف۔سی۔پی۔ایس چترال کی عالیہ صبور، رہا مسعو اور شہباز علی نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ جبکہکمپیوٹر سائنس میں آغاخان ہائیر سیکنڈری سکول چترال حنیف علی، مسرور علی اور عبدالحمید نے پہلی پوزیشن، ایف۔سی۔پی۔ایس دروش کی مروہ اکبر اور لامیہ امتیاز دوسری اور گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج چترال کے وجاہت اللہ اور فہیم جان نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
بیالوجی میں گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج چترال کے فصیح الدین، عامر زیب سلطان اور توصیف احمد نے پہلی پوزیشن، آغاخان ہائیر سیکنڈری سکول چترال وسیم اقبال اور مظہر علی دوسری اور گورنمنٹ گرلزڈگری کا لج کی مہر انگیز اور آفسہ سجادنے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ اسی طرح آرٹس مقابلوں میں آغاخان ہائیر سیکنڈری سکول کوراغ کی ساروش علی تاج اور عظمی ٰ جمیل نے پہلی پوزیشن، ایف۔سی۔پی۔ایس دروش کے مظہر فہیم،انور الدین اور تنویر اللہ نے دوسری اور ڈاکٹر اے۔ کیو خان کی انجم شاہین، عظمی ٰ فاطمہ بتول اور زینت جہاں نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ کیلی گرافی میں گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج چترال کے آفاق الیاس، فرحان اللہ اور بابر حیات نے پہلی پوزیشن، الناصر سکول گرم چشمہ کی نائلہ سرور، ملکہ رانی اور مظہر الدین نے دوسری اور آغاخان ہائیر سیکنڈری سکول چترال کے مبشر ظفر، علیان سردار اور صریر احمد نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ اسکیچ مقابلوں میں آغا خان ہائیر سیکنڈری اسکول سین لشٹ چترال کے علیان الرحمن اور پرویز الدین،جی ڈی سی بوائزکے دانیال اسلم، فرحان اللہ اور ایف سی پی ایس چترال کی خوش بخت انور، بلال اشرف اور عباس علی نے بالترتیب پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔
ججز کے فرائض چترال یونیورسٹی کے مسعود انور، محسن الملک صدیقی،شاہ فہدعلی خان، ظہور الحق دانش،مطیع الرحمن اور فتح الباری،ڈگری کالج چترال کے محمد صابر،لینگ لینڈ سکول اینڈ کالج کے عطاء اللہ، تریچمیر سکول کے اعجاز خان، چترال کالج آف ایجوکیشن کے فصیحہ جمال،گورنمنٹ اسکول کے رمضان علی کے ساتھ ساتھ معروف آرٹسٹ نثار احمد نے سرانجام دیئے۔
اختتامی تقریب میں آغاخان ہائیر سیکنڈری سکول سین لشٹ چترال کے میوزک کلب اور ڈرامہ کلب کے ممبران نے اپنے فنکارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے ناظرین کومختلف خاکوں اور ملی نغموں اور اردو و کھوار موسیقی کے ذریعے محظوظ کرایا۔