چترال کو دو اضلاع میں تقسیم کرنے کا اعلامیہ منگل کو جاری ہوگا

پشاور (آن لائن)چترال کو دو اضلاع میں تقسیم کرنے کا اعلامیہ کل جاری کردیا جائے گا۔ 8نومبرکو صوبائی کابینہ کے اجلاس میں چترال کو دو اضلاع میں تقسیم کرنے کی منظوری دی تھی اپر چترال او رلوئر چترال نئے اضلاع بنیں گے ایک ضلع کے لئے ڈپٹی کمشنر، اسسٹنٹ کمشنر، ڈی پی اوسمیت دیگر عملے کی تقرری کے لئے سفارشات بھی اسٹیبشمنٹ ڈیپارٹمنٹ کو ارسال کی ہے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے منظوری کے بعد ڈپٹی کمشنر اور ڈ ی پی او کی تعیناتی بھی کر دی جائیگی چترال کو دو ضلعوں میں تقسیم کرنے کے بعد صوبے میں اضلاع کی سطح 26تک پہنچ جائیگی چترال کو دو اضلاع میں تقسیم کرنے کی منظوری مقامی عمائدین کی منظوری کے بعد دی گئی تھی