3

مہترجو حاجی سردار عبدالغنی خان المعروف سردار آغاوفات پاگئے نماز جنازہ ہفتہ 17نومبر دوپہر دو بجے ادا کی جائیگی

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)مہترجو حاجی سردار عبدالغنی خان المعروف سردار آغا بابا آف کیسو آج شام 6 بجے بروز جمعہ بقضائے الہی وفات پاگئے ہیں۔ سردار عبدالغنی حاجی شہزادہ خلیل احمد کے بڑے بھائی, شدائی دستگیر,شمشیر دستگیر, مرحوم محبوب دستگیرکے چچازاد بھائی تھے. احسان اللہ,حیدعلی خان کے والد,اور سکند حیات,امتیاز احمد کے چچا تھے.
حاجی سردار عبدالغنی چترال کے معروف اور بہادر شخصیت تھے. شاہی خاندان آج ایک عزیم اور بہادر شخصیت سے محروم ہو گۓ.سردار عبدالغنی پیچھلے ایک ہفتے سے بیمار تھے.انکی موت پر پورا چترال افسردہ ہے.اُن کی نماز جنازہ 17 نومبر کو دو بجے آدا کی جاۓ گی.
اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام نصیب فرماۓ..۔,آمین۔..!