ماحولیات کے عالمی دن کے سلسلے میں غیر سرکاری تنظیمات کے زیر اہتمام تقریبات منعقد کئے گئے

چترال(فتح اللہ)دنیا بھر کی طرح سنو لیپرڈ فاؤنڈیشن اور وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ خیبر پختونخواہ کی باہمی اشتراک سے چترال کے مختلف مقامات میں عالمی یوم ماحولیات کے موقع پر خصوصی تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔
گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول سور لاسپور، گورنمنٹ پرائمری سکول رامان اور بالیم لاسپور میں لوکل کمیونٹی کے تعاون سے عالمی یوم ماحولیات منایا گیا۔
اس کے علاوہ ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن اپر چترال اور پریس کلپ اپر چترال کے اشتراک سے بونی اپر چترال میں پروگرام منعقد کیا گیا جس میں ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن اپر چترال، سکیورٹی فورسز، پریس کلپ اپر چترال کے ذمہ داراں اور بڑی تعداد میں عوامی اور سیاسی نمائندوں نے شرکت کی۔
مقررین نے اپنے خطاب میں موجودہ ماحولیاتی بحران سے نمٹنے کے لئے پلاسٹک سے پھیلنے والی آلودگی کے خاتمے پر زور دیا۔
لوئر چترال میں سنو لیپرڈ فاؤنڈیشن اور وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ خیبر پختونخواہ اور یلپنگ ہینڈ کے CBDRM پراجیکٹ چترال مشترکہ طور پر الخدمت فاونڈیشن سکول سٹی کیمپس چترال میں ایک تقریب منعقد کی۔
تقریب میں الخدمت فاونڈیشن سکول کے اساتذہ اور طلباء کے علاوہ سنو لیپرڈ فاؤنڈیشن چترال کے جمیع اللہ شرازی،ریجنل اسسٹنٹ منیجر ہیلپنگ ہینڈ کیبر پختونخواہ جناب محمد بلال اور فوکل پرسن CBDRM پراجیکٹ چترال عرفان عزیز نے خصوصی شرکت کی۔
انہوں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ماحولیاتی تحفظ کی اہمیت، گلوبل وارمنگ کے خطرات، پلاسٹک آلودگی کے خاتمے اور جنگلی حیات کی بقاء پر زور دیا۔
اس تقریب میں طلباء نے مختلف تخلیقی اور معلوماتی خاکے پیش کیں جن میں ماحولیات سے متعلق خاکے، نظمیں، تقاریر اور ماحولیاتی تحفظ کے پیغامات شامل تھے۔
اس موقع پرسنو لیپرڈ فاؤنڈیشن چترال کے جمیع اللہ شرازی خطاب کرتے ہوئے طلباء کوعالمی یوم ماحولیات کے مقصد، اس کی اہمیت اور اس دن کو منانے کے حوالے سے تفصیلی پریزینٹیشن دی اور ان کو قدرتی وسائل کے تحفظ، درخت لگانے اور پلاسٹک کے کم سے کم استعمال کی ترغیب دی۔
انہوں نے کہا کہ "یہ دن صرف تقریبات کا نہیں، بلکہ عملی اقدامات کے آغاز کا دن ہونا چاہیے۔ آج کے بعد ہم پلاسٹک کا کم از کم استعمال کرینگے اور پلاسٹک الودگی کے خاتمے لئے لئے کردار ادا کرینگے۔
محمد بلال، اسسٹنٹ ریجنل منیجر ہیلپنگ ہینڈ خیبرپختونخواہ شراکاء کو ماحول کی تحفظ کے حوالے سے تفصیلی بات کی اور منیجمنٹ کا شکریہ ادا کیا کہ انھوں کے اس اہم دن کی مناسبت سے پرگرام منعقد کرکے اس بات ثبوت دیا کہ یہاں صرف عصری تعلیم ہی نہیں دیتے بلکہ اپنے طلباء کو ایک ذمہ شہری بناتے ہیں۔
وائس پرنسپل الخدمت فاونڈیشن سکول اپنے اختتامی خطاب میں سنو لیپرڈ فانڈیشن چترال اور ہیلپنگ ہینڈ چترال کا شکریہ ادا کیا کہ انھوں نے انتہائی اہمیت کے حامل اس پروگرام کو منانے کے لئے الخدمت فاونڈیشن سکول سٹی کیمپس کا انتخاب کیا اور طلباء کو انتہائی اہم موضوع کے حوالے سے آگاہی فراہم کی۔
تقریب کے اختتام پر شرکاء نے عزم کیا کہ وہ اپنے روزمرہ کے معمولات میں ماحول دوست طرزِ زندگی اپنائیں گے اور دوسروں کو بھی اس کی ترغیب دیں گے۔
آخر میں تقریب کے شرکاء میں شیلڈ تقسیم کئے گئے اور مختصر صفائی مہم بھی چلایا گیا جس میں بچے سکول کے ارد گرد پلاسٹک کو جمع کرکے ایک جگہ جمع کئے۔