چترال کے نام پر مختلف شوز کی بھرمار، ڈپٹی اسپیکر نے سخت فیصلہ کر لیا
آئندہ کے لئے مشاورت کے بغیر کوئی بھی پروگرام منعقد نہیں کیا جا سکتا، ڈپٹی اسپیکر کا مراسلہ

چترال(چ،پ) ڈپٹی اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی ثریا بی بی نے چترال کے نام پر مختلف شوز کے تواتر کے ساتھ انعقاد پر ایکشن لیتے ہوئے صوبائی محکمہ ثقافت کو مراسلہ ارسال کردی ہے جس میں تاکید کی گئی کہ پشاور یا دیگر علاقوں میں چترال اور چترال کے ثقافت کے نام پر شوز منعقد کرائے جاتے ہیں اور ان میں اکثر صوبائی حکومت کی طرف سے فنڈ بھی فراہم کئے جاتے ہیں۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ آئندہ کے لئے ایسے کسی بھی شوز کے انعقاد کے لئے این او سی جاری کرنے سے پہلے ڈپٹی اسپیکر کے دفتر کے ساتھ مشاور ت کی جائے۔
عوامی حلقوں نے ڈپٹی اسپیکر ثریا بی بی کی طرف سے اس اقدام کو سراہتے ہوئے اسے بروقت قدم قرار دیا ہے ۔