چترال سکاوٹس 146 ونگ کے کمانڈنگ آفیسر لیفٹیننٹ کرنل وقاص احمد نے دروش میں فٹبال ایونٹ کا افتتاح کیا

دروش (چ،پ) چترال سکاوٹس 146 ونگ کے کمانڈنگ آفیسر لیفٹیننٹ کرنل وقاص احمد نے کرنل مراد اسٹیڈئم دروش میں تحصیل سطح کے فٹبال لیگ کا افتتاح کیا۔ اس لیگ کا انعقاد ینگ سٹار فٹبال کلب دروش نے چترال سکاوٹس 146 ونگ کے تعاون سے کیا ہے۔
اس موقع پر نوجوانوں سے گفتگو کرتے ہوئے کرنل وقاص نے کہا کہ چترال سکاوٹس ہر سطح پر نوجوانوں کی سرگرمیوں کو سپورٹ کر رہی ہے اور یہ سلسلہ جاری رہے گا۔ انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ ملک کا مستقبل ہیں اور خود کو سپورٹس سمیت دیگر شعبوں میں فعال بناکر ملک کا نام روشن کریں اور منفی پراپیگنڈوں کا تدارک کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔
اس موقع پر معروف سیاسی و سماجی شخصیت قاری جمال عبدالناصر اور وی سی چئیرمین عبدالقادر نے کھیلوں و دیگر فلاحی سرگرمیوں میں چترال سکاوٹس کے تعاون پر ونگ کمانڈر کا شکریہ ادا کیا۔
#ChitralPost