جمعیت علمائے اسلام اپر چترال کی ضلعی کابینہ تشکیل دے دی گئی

نئے کابینہ کی تشکیل کیساتھ اپر چترال میں جمعیت کی تنظیم کا عمل مکمل ہو گیا، امیر الدین

اشتہارات

بونی (چ،پ) جمعیت علماۓ اسلام اپر چترال کے امیر مولانا محمد یوسف اور سکریٹری جنرل مولانا فداالرحمن نے باہمی مشاورت سےاگلے پانچ سال کے لئے ضلعی کابینہ کی تشکیل کا عمل مکمل کر دیا ہے۔
تفصیلا ت کے مطابق نو تشکیل شدہ کابینہ میں مولانا امیر نواز ، مولانا محمد مراد، محمد سعید خان، مولانا نصر من اللہ سرپرست ، مفتی امین الدین جامعہ تعلیم القرآن کو سینئر نائب امیر، مولانا فہیم اللہ سی ای او تنزیل القرآن اکیڈمی بونی کو نائب امیر، مولانا قاضی سیف الدین استاذ الحدیث جامعہ مژگول کو نائب امیر، سابق تحصیل نائب ناظم مرزا عالم نائب امیرکو نائب امیر، سمیع الحق پرنسپل اسلامیہ ماڈل سکول وریجون کو ڈپٹی سیکرٹری ،مولانا عطاالرحمن مہتمم مدرسہ تعلیم القرآن تریچ کو ڈپٹی سیکرٹری، سابق جنرل کونسلر پختوری اویر مجیب الرحمن کو ڈپٹی سیکرٹری، سابق تحصیل ناظم شمس الرحمن کو ڈپٹی سیکرٹری، ڈاکٹر عبدالرحمن بونی لشٹ کو ناظم مالیات، وی سی ورکوپ کے چئیرمین مولانا حفیظ الرحمن ضلعی سالار ، امیر الدین تریچ سیکرٹری اطلاعات اور مفتی فاروق عبداللہ جامعہ اسلامیہ کو میڈیا کوآرڈنیٹر مقرر کیا گیا ہے۔
ان تقرریوں کی ساتھ اپر چترال میں جمعیت علمائے اسلام کی تنظیم سازی کا عمل مکمل ہو گیا ہے۔

#chitralpost