عشریت کے مقام پر ٹریفک حادثہ، دو افراد جان بحق اور تین زخمی ہوگئے

اشتہارات

دروش(چ،پ)تحصیل دروش کے علاقے عشیریت میں کوچھانگول کے مقام پر ٹریفک حادثے میں دو افراد جان بحق اور تین زخمی ہوگئے۔ ریسکیو 1122 کے مطابق دیر سے چترال کی طرف آنے والی کورولا موٹر کا کو عشریت میں کوچھانگول کے مقام پر حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں دو افراد جان بحق ہو گئے۔ حادثہ کی اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم جائے وقوعہ پہنچ گئی اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد انہیں ٹی ایچ کیو ہسپتال دروش منتقل کیا گیا۔