حالیہ بارشوں سے ہونے والے نقصانات کی اسسمنٹ درست نہیں،متاثرین کونظر انداز کیا گیا ہے،وی سی فورم دروش

سروے از سر نو دوبارہ کیا جائے، شفاف عمل کے ذریعے حقیقی متاثرین کو اس میں شامل کیا جائے

اشتہارات


دروش(چ،پ)تحصیل دروش کے بلدیاتی نمائندوں اور عمائدین نے حالیہ بارش سے ہونے والے نقصانات کی بابت کئے جانے والے سروے پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ مذکورہ اسسمنٹ دوبارہ کیا جائے۔تفصیلات کے مطابق آل ویلج کونسلز فورم دروش کا ایک اہم اجلاس قائمقام تحصیل چئیرمین فاروق علی شاہ کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں ویلج کونسل چئیرمین ، کونسلرز اور دیگر عمائدین نے شرکت کی۔ اجلاس میں تحصیل دروش میں ہونے والے نقصانات پر افسوس کا اظہار کیا گیا اور نقصانات کی بابت کئے جانے والے اسسمنٹ سروے پرتفصیلی مشاورت کی گئی، جبکہ اس موقع پر چند متاثرین بھی شریک ہوئے جن کے گھر بری طرح متاثر ہوئے ہیں مگر اسسمنٹ ٹیم نے انکانام شامل نہیں کیا ہے۔ اجلاس کے بعد ایک مشترکہ بیان جاری کرتے ہوئے وی سیز فورم کے صدر اور ویلج کونسل اوسیک کے چئیرمین عمران الملک نے کہا ہے قدرتی آفت کے نیتجے میں بڑے پیمانے پر نقصانات ہوئے ہیں مگر اسسمنٹ کے بعد یہ بات سامنے آئی ہے کہ متاثرین کو اس میں شامل نہیں کیا گیا ہے جبکہ اکثر علاقوں میں غیر مستحق لوگوں کو لسٹ میں ڈالنے کے اطلاعات بھی مایوس کن ہیں۔ انہوں نے مزید کہاکہ اس وجہ سے عوام میں پریشانی پھیلی ہوئی اور متاثرین در در کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں۔ انہوں نے حکام سے مطالبہ کیا کہ یہ اسسمنٹ از سرنو شفاف انداز میں کرایا جائے تاکہ حقیقی متاثرین کو حکومتی امداد ملے اور انکےمشکلات میں کمی آسکے۔

#Chitralpost