مروئے بالا میں ایک شخص کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا،سابقہ دشمنی کا شاخسانہ

ملزم نے خود کو پولیس کے حوالے کردیا، مقتول پر ملزم کے چھوٹے بھائی کو قتل کرنے کا الزام تھا

اشتہارات

چترال(چ،پ)لوئر چترال کوہ کے علاقہ مروئے بالا میں ایک نوجوان الحاج کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا۔مقامی ذرائع کے مطابق چار بجے کے قریب مروئے بالا کے رہائشی اعجاز الرحمن ولد رحمت زار نے الحاج ولد امیر الدین پر فائرنگ کرکے اسے قتل کر دیا۔ایس ایچ او تھانہ کوغوزی نے بتایا کہ قاتل نے خود گرفتاری دے دی ہے اس کے خلاف مزید تفتیش جاری ہے جونہی تفتیش مکمل ہوگی سارے معلومات میڈیا کو دی جائے گی۔نوجوان کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال منتقل کیا گیا۔
مقامی ذرائع کا کہنا ہے 2011 میں مروئے میں ایک چھ سال کے بچے کو ذبخ کیا گیا تھا جسکے قتل کے الزام میں مسمیٰ الحاج کئی سال قید رہا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آج فائرنگ کرکے الحاج کو قتل کرنے والا ملزم اعجازالرحمن اس چھ سالہ بچے کا بھائی ہے۔