منشیات کے خلاف لوئر چترال پولیس کی کاروائیاں جاری،متعدد گرفتار

مختلف علاقوں سے منشیات فروش گرفتار

اشتہارات

چترال(چ،پ)چترال میں منشیات کیخلاف کاروائیوں میں تیزی لاتے ہوئے لوئر چترال پولیس نے مختلف علاقوں میں کاروائیاں کی ہیں جس میں پولیس کو نمایاں کامیابی ملی ہیں۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او لوئر چترال کی طرف سے منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے چترال پولیس نے مختلف تھانوں کے حدود میں منشیات میں ملوث افراد کیخلاف کاروائیوں میں تیزی لائی ہے اور کئی افراد کو منشیات سے سمیت پکڑ لیا ہے۔ چترال پولیس کو ایک بڑی کامیابی اس وقت ملی جب ایس ڈی پی او دروش اقبال کریم اور ایس ایچ او عشریت قربان پناہ کی قیادت میں ٹیم نے ایک کاروائی کے دوران میرکھنی کے مقام پر ارندو سے چترال آنے والی گاڑی سے تقریباً چار کلو چرس بر آمد کر لیا۔ یہ منشیات سوختنی لکڑی لانے والی گاڑی کے ذریعے اسمگل کی جارہی تھی اور بڑی مہارت سے لکڑیوں کے نیچے چھپائے گئے تھے۔ پولیس نے منشیات بر آمد کر کے ملزمان عبدالعلی ولد خلیل سکنہ لنگوربٹ،باغی جان ولد عمارہ خان،شرف الدین ولد نادر خان،اور رحیم اللہ ولد میرکبات ساکنان ارندو گول گرفتار کر کے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔
عوامی حلقوں نے حالیہ دنوں میں پولیس کی طرف سے منشیات فروشوں کے خلاف موثر کاروائیوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اسے سراہا ہے۔