ہائیر سیکنڈری سکول شاگرام کے لئے ہم سے زمین لی گئی ہے، ملازمت دیجائے/مرزا مدد شاہ

چترال (چ،پ) شاگرام تورکہو سے تعلق رکھنے والے مرزا مدد شاہ نے ڈپٹی کمشنر اپر چترال اور محکمہ تعلیم کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں ہائیر سیکنڈر ی سکول شاگرام میں کلاس فور کی آسامی پر تعینات کیا جائے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرزا مدد شاہ نے کہا کہ شاگرام تورکہو میں ان کی قابل کاشت زمین بغیر کسی معاوضے کے ہائیر سیکنڈری سکول کے لئے لی گئی تھی، اس وقت وعدہ کیا گیا تھا کہ اس سکول میں کلاس فور کی جو بھی آسامی ہونگے وہ ترجیحی بنیادوں پر اراضی مالکان کو دیا جائے گا، اسی بنیاد پر میرے والد نور مدد شاہ لیب اٹینڈنٹ کی آسامی پر بھرتی کیا گیا، اب میرے والد قلیل مدت میں ملازمت سے ریٹائر ہو گئے ہیں اور انکی جگہ پر مذکورہ آسامی پر تعیناتی میرا قانونی حق بنتا ہے،یا ہمیں اراضی کے لئے ادائیگی کی جائے۔ انہوں نے بتایا کہ اس حوالے سے متعلقہ محکمے کے دفتر میں درخواست جمع کئے، ڈپٹی کمشنر اپر چترال کو بھی درخواست دی مگر اب سکول میں مذکورہ آسامی پر کسی دوسرے بندے کو ایڈجسٹ کرکے میرا حق مارا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس حق تلفی کے خلاف انہوں نے ڈپٹی کمشنر اپر چترال کو جو درخواست دی تھی اس پر بھی ابھی تک کوئی کاروائی نہیں ہوئی ہے۔ انہوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ ہائیر سیکنڈری سکول شاگرام تورکہو میں والد کی جگہ پر انہیں ملازمت دیجائے۔