جمعہ. مارچ 24th, 2023


دروش(چ،پ) چترال پولیس تھانہ عشریت نے پشاور سے چترال منشیات کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او عشریت انسپکٹر عزیز الدین نے عشریت کے مقام پر ناکہ بندی کے دوران پشاور سے چترال آنے والی گاڑی سے منشیات 6کلو گرام سے زیادہ مقدار میں چرس برآمد کر لیا۔ عشریت چیک پوسٹ میں پشاور سے چترال آنے والی ہائس ویگن (فلائنگ کوچ) نمبر 8404کی تلاشی لی گئی جس پر گاڑی میں موجود ایک سوٹ کیس سے چرس برآمد ہوا جس کا وزن کرنے پر 6295گرام نکلا۔ اس دوران رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ایک ملزمان فرار ہو گئے تاہم پولیس نے ایک ملزم زاہد احمد ولد کبیر خان سکنہ بیرگہ شیشی کوہ کو گرفتار کر لیا جبکہ دوسرے ملزم زبیر ولد زمبول حسین سکنہ شیشی کوہ کی تلاش جاری ہے۔

اسی طرح ایک اور کاروائی کے دوران تھانہ دروش کے حدود سے بھی ایک شخص کو منشیات برآمد ہونے پر گرفتار کر لیا گیا۔


Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (1) in /home/chitralp/public_html/wp-includes/functions.php on line 5221

Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (1) in /home/chitralp/public_html/wp-includes/functions.php on line 5221