چترال سٹی پولیس کی کامیاب کاروائی،چوری کے واردت میں ملوث ملزمان گرفتار

اشتہارات

چترال(چ،پ)چترال سٹی پولیس نے چوری کی ایک واردات کاسراغ لگا کرملزمان کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی لوئر چترال میں آرا ء مشین واقع پرانا سبزی منڈی چترال میں چوری کے وردات کی ایک رپورٹ درج ہوئی تھی۔ ایس ڈی پی او سٹی جمال شاہ کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ سٹی چترال SI منیرالملک نے PASIظفر عالم کی قیادت میں ایک خصوصی تفتیشی ٹیم تشکیل دی گئی جس نے تفتیش کے عمل میں جدید سائنسی طریقہ کار کو بروکار لاتے ہوئے وردات میں ملوث ملزمان ثناء اللہ ولد عبدالقیوم،سہراب احمد ولد محمد ادریس ساکنان شیشی لشٹ دروش اور ذاکر اللہ ولد امیر نواز سکنہ اورغوچ کو ٹریس کرکے ان کے قبضے سے سرقہ شدہ 8 نک لکڑیاں (63.3 فٹ) برآمد کر لئے۔اس کے علاوہ چوری کے واردات میں استعمال ہونے والی مزدا گاڑی از قسم کو بھی تحویل میں لیا گیا۔ عوامی حلقوں حلقوں چترال پولیس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے جرائم پیشہ افراد کے خلاف اقدامات کو مزیدسخت کرنے پر زور دیا ہے۔