ایون تھانے کے ایس ایچ او عبدالوحید ریٹائر ہوگئے، اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد

اشتہارات

چترال(نامہ نگار)چترال پولیس کے سینئر آفیسر اورتھانہ ایون کے ایس ایچ او عبدالوحید مدت ملازمت پوری ہونے پر سبکدوش ہو گئے۔ گذشتہ روز تھانہ ایون میں نسپکٹر عبدالوحید کے اعزاز میں ایک پروقار تقریب الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈی پی او چترال ناصر محمود، ایس پی انوسٹی گیشن محمد خالد نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ اس موقع پر علاقے کے معززین، ویلج کونسل کے چیرمین و ممبران، مقامی سیاسی جماعتوں کے قائدین،سول سوسائٹی کے نمائندگان،ڈی ایس پی سرکل احسان اللہ اور پولیس کے دیگر آفیسران اور پولیس اسٹاف موجود تھے۔
اس موقع پر ڈی پی او چترال ناصر محمود اور ایس پی انوسٹگیشن محمد خالد نے سبکدوش ہونے والے پولیس آفیسر عبدالوحید کو پھولوں کے ہار پہنائے اور تعریفی سرٹیفکیٹ اور یادگاری شیلڈ پیش کیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی پی ا و چترال ناصر محمود اور ایس ایس پی انوسٹی گیشن محمد خالد نے سبکدوش ہونے والے ایس ایچ او کی فرض شناسی اور پیشہ ورانہ خدمات کی تعریف کی۔انہوں نے کہا کہ آج کی تقریب میں بڑی تعداد میں مقامی لوگوں کی ان کے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں شرکت کو انسپکٹر عبدالوحید کا مقامی لوگوں کے ساتھ قریبی تعلق اور کمیونٹی پولیسنگ کی بہترین مثال ہے۔
انسپکٹر عبدالوحید نے ان کے اعزاز میں شاندار الوداعی تقریب منعقدکرنے اور افسران و مقامی عمائدین کی اس میں شرکت کرنے کو اپنے لئے اعزاز قرار دیتے ہوئے پولیس افسران اور اہلکاروں اور علاقے کے عمائدین کا شکریہ ادا کیا۔
قبل ازین مقامی عمائدین و مرد و خواتین پولیس کی طرف سے انہیں تحفے پیش کئے گئے اور پھولوں کے ہار پہنائے گئے۔ اس موقع پر تھانہ ایون پولیس آفیسران و جوانان اور مقامی عمائدین سے کھچا کھچ بھرا ہو ا تھا۔ اور یہ اپنی نوعیت کی سب سے منفرد الوداعی تقریب تھی۔ جسے حاضرین نے ڈی پی او چترال کی ذاتی دلچسپی کی مرہون منت قرار دیا۔