ارندو کے علاقے زرین باغ میں پولیس کی کاروائی، اشتہاری ملزمان گرفتار

اشتہارات

چترال (چ،پ) چترال پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا۔چترا ل پولیس کے شعبہ تعلقات نامہ کی طرف سے جاری کرتا پریس ریلیز کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ سجاد خان کی خصوصی ہدایات پر ڈی پی او لوئر چترال ناصر محمود(PSP) کی سربراہی میں ضلعی پولیس نے سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائیوں اور اشتہاری مجرمان کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ اس سلسلے میں پاک افغان سرحدی علاقے ارندو میں پولیس نے ایس ایچ او قربان خان کی سربراہی میں ایک سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن کے دوران
ایس۔ایچ۔او تھانہ ارندو انسپکٹر قربان خان اور ٹیم نیسرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن کے دوران متعدد مقدمات (مقدمہ علت نمبر 07 مورخہ 15/05/1995 جرم 302/34/512,مقدمہ علت نمبر 24 مورخہ 5/08/1998 جرم 5/11Z0/109,مقدمہ علت نمبر 86 مورخہ 10/09/2018 جرم 15AA, مقدمہ علت نمبر 105 مورخہ 17/10/2015 جرم 13A0,مقدمہ علت نمبر 54 مورخہ 16/06/2020 جرم 324/337/147/148/149 تھانہ ارندو) میں لوئر چترال پولیس کو مطلوب اشتہاری مجرمان محمد زرین خان ولد باز اور حیات خان ولد باز ساکنان زرین باغ دمیل کو گرفتار کرلیا۔گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔