کینیڈین ہائی کمیشن کے عملے نے لواری ٹنل میں پولیس ٹورسٹ فسلٹیشین سنٹر کا دورہ کیا

اشتہارات

چترال(نامہ نگار)کینیڈین ہائی کمیشن اسلام آباد آفس کے عملے نے لواری ٹنل میں واقع پولیس ٹورسٹ فسلٹیشن سنٹر کا دورہ کرکے سیاحوں کو دی جانی والی سہولیات کا جائزہ لیا۔مہمانوں نے پولیس فسلٹیشین سنٹر میں سیاحوں کو بہترین سہولیات دینے پر لوئر چترال پولیس کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کی جانب سے سیاحوں کو سہولیات دینا خوش آئند ہے جس سے نہ صرف علاقے میں سیاحت کے شعبے کو ترقی ملے گی بلکہ بڑی تعداد میں ملکی و غیر ملکی سیاح چترال کا رخ کریں گے۔