ایس پی خالد کی ترقی، ایس ایس پی کے رینک لگائے گئے

اشتہارات


پشاور (چ،پ)حال ہی میں خیبرپختونخوا پولیس میں گریڈ 17کے متعدد افسران کی اگلے گریڈ 18میں ترقی ہوئی تھی، جمعہ کے روز سنٹرل پولیس آفس پشاور میں ترقی پانے والے خیبر پختونخوا پولیس کے افسران کو سنیئر سپرٹنڈنٹ رینک کے بیجز لگائے گئے۔ ترقی پانے والے افسران کے اعزاز میں سی پی او پشاور میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے۔ تقریب کے مہمان خصوصی ڈی آئی جی آپریشنز محمد علی باباخیل تھے جب کہ تقریب میں دیگرسنیئر افسران نے بھی شرکت کی۔
تقریب میں چترال سے تعلق رکھنے والے خیبرپختونخوا پولیس کے آفیسر محمد خالد خان کو بھی ایس ایس پی کے بیجز لگائے گئے۔ یاد رہے کہ محمد خالد چترال سے تعلق رکھنے والے ایس ایس پی رینک حاصل کرنے والے تیسرے اور خیبر پختونخوا پولیس سروس میں پہلے چترالی ایس ایس پی ہیں۔ اس سے قبل ایس ایس پی رینک پر پہنچنے والے چترالی افسران میں ڈی آئی جی فدا حسن (ڈائریکٹر نیکٹا) اور ایس ایس پی عمران (ڈی پی او خیبر) کا تعلق پولیس سروس آف پاکستا ن سے ہے۔
محمد خالد کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ انہوں نے ایس پی رینک میں اقوام متحدہ کے امن مشن میں بھی خدمات سرانجام دئیے ہیں۔