دروش میں واپڈا اہلکار دوران ڈیوٹی کرنٹ لگنے شہید ہو گیا

اشتہارات

دروش(چ،پ) بدھ کے روز دروش میں واپڈا(پیسکو) کا ایک اہلکار دوران ڈیوٹی کرنٹ لگنے سے جان کی بازی ہار گیا۔ تفصیلات کے مطابق واپڈا/پیسکو کا اہلکار شعیب ولد نور گل سکنہ اوسیک دروش بد ھ کی دوپہر دروش کے نواحی گاؤں چکیدام میں دوران ڈیوٹی کرنٹ لگنے سے شہید ہو گیا۔ انہیں بدھ کی رات آبائی علاقے اوسیک میں سپر د خاک کیا گیا۔ مقامی ذرائع کے مطابق واپڈا اہلکار ایک صارف کے ہاں بجلی کا میٹر نصب کر رہا تھا کہ اس دوران کرنٹ کی زد میں آگیا۔
درایں اثناء جمعیت علماء اسلام ضلع چترال کے سنیئر نائب امیر قاری جمال عبدالناصر نے واپڈا حکام اور حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ فرض کی ادائیگی کے دوران جان کا نذرانہ پیش کرنے والے نوجوان کے خاندان کے ساتھ مکمل مالی تعاؤن کیا جائے، ان کے پسماندگان کی دیکھ بھال کے لئے سرکاری سطح پر اقدامات اٹھائے جائیں۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ دوران ڈیوٹی شہید ہونے والے واپڈ ا اہلکار کیلئے شہید پیکج کا اعلان کیا جائے اور اس کے خاندان کی مکمل سرپرستی کی جائے۔