سرکاری گودام سے عوام دروش کو گندم کی فراہمی فوراً بحال کی جائے/ڈی سی لوئر چترال کا حکم

اشتہارات

دروش(چ،پ)ڈپٹی کمشنر لوئر چترال انوارالحق نے محکمہ خوراک کو ہدایت کی ہے کہ وہ فوری طور پر دروش کے عوام کو سرکاری گودام سے گندم کی فراہمی کا سلسلہ بحال کرے۔ جمعرات کے روز ڈی سی چترال لوئر کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں محکمہ خوراک کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے اس کے نتیجے میں سرکاری گودام سے عوام کو گندم کی سپلائی کے بندش کے بعد پیدا شدہ صورتحال کا حوالہ بھی دیاگیا ہے کہ اس اقدام کی وجہ سے عوام میں بے چینی پھیل گئی ہے جسکی وجہ سے امن و امان کا مسئلہ بن سکتا ہے۔ نوٹیفکیشن میں دفعہ133کے تحت ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر چترال لوئر کو ہدایت کی گئی کہ وہ فوری طور دروش کے عوام کو سرکاری گودام سے گندم کی سپلائی شروع کریں۔
یاد رہے کہ سرکاری گودام سے عوام کو گندم کی سپلائی بند کرکے فلور ملز کو گندم فراہم کرنے کے خلاف شدید عوامی رد عمل سامنے آیا تھا اور عوامی سطح پر احتجاج کی تیاریاں کی جارہی تھیں۔