پیر. اگست 8th, 2022


چترال(چ،پ)آل پاکستان جوڈیشل ایمپلائز ایسوسی ایشن چترال لوئر چپٹر کے گرما گرم انتخابات میں فضل نبی نے افضل شریف کو 46کے مقابلے میں 70ووٹوں سے شکست دے کر صدر اور عبدالحلیم نے صدیق اللہ کو 36کے مقابلے میں 72ووٹوں سے ہراکر جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے جبکہ دیگر عہدیدار پہلے ہی بلا مقابلہ منتخب ہوچکے تھے جن میں آفس سیکرٹری کاشفہ بی بی بھی شامل ہیں۔ ڈپٹی الیکشن کمشنر الطاف حسین کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق بلامقابلہ منتخب عہدیداروں میں فاتح الرحمن سینئر نائب صدر، حاجی احمد نائب صدر، رحمت حسین ڈپٹی جنرل سیکرٹری، فانس سیکرٹری محمد ذکریا، سیف الاسلام انفارمیشن اینڈ سپورٹس سیکرٹری اور سفیر اللہ پریس سیکرٹری اینڈ میڈیا کوارڈینیٹر شامل ہیں۔ پولنگ کا عمل صبح 9بجے سے دوپہر 2بجے تک بلا تعطل کے چترال اور دروش میں جاری رہا جس میں آفس سپرنٹنڈنٹ سے لے کر کلاس فور تک کے 164ممبران میں سے 108نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا اورٹرن آوٹ 65.85رہا۔ عنایت اللہ نے چترال میں پریزائڈنگ افیسر کے فرائض سرانجام دئیے جبکہ انسانی حقوق کے تحفظ کے لئے سرگرم وکیل رہنما نیاز اے نیازی ایڈوکیٹ نے مبصر کی حیثیت سے پولنگ کا عمل مانیٹر کیا۔ چترال کے کچہری میں ایسوسی ایشن کے پولنگ کی وجہ سے گہماگہمی دیکھنے میں آئی۔ پولنگ کا عمل چترال اور دروش دونوں مقامات پر انتہائی پرامن اور دوستانہ ماحول میں احتتام پذیر ہوا۔ نومنتخب صدر فضل نبی ایڈیشنل سیشن جج کے دفتر میں سینئر اسکیل اسٹینو گرافر ہیں۔