ڈسپلن کی مسلسل خلاف ورزی اور جماعتی فیصلوں سے انحراف پر جمعیت علماء اسلام نے سات اراکین کی رکنیت ختم کردی

اشتہارات

دروش(نامہ نگار)جمعیت علماء اسلام تحصیل دروش نے جماعتی ڈسپلن کی مسلسل خلاف ورزی کی پاداش میں تحصیل دروش سے تعلق رکھنے والے سات اراکین کی بنیادی رکنیت ختم کردی ہے۔ اس حوالے سے میڈیا کو جاری کئے گئے بیان کے مطابق جمعیت علماء اسلام نے پارٹی ڈسپلن کی مسلسل خلاف ورزی، جماعتی فیصلوں سے انحراف اور جماعت کی طرف سے جاری کردہ شوکاز نوٹس کو جواب نہ دے کر ڈسپلن کی خلاف ورزی کو جاری رکھنے پر سابق امیر تحصیل دروش مولانا انعام الحق، سابق ضلعی سالار صلاح الدین طوفان، ضلعی مجلس عمومی کے اراکین قسوراللہ قریشی، حافظ شفیع اللہ، حافظ شفیق الرحمن، مولانا بشیر اکبر اور حافظ نوید اقبال کی بنیادی رکنیت ختم کرتے ہوئے انہیں جمعیت سے نکال دیا ہے۔یہ فیصلہ تحصیل دروش کے امیرقاری محمد یحییٰ نے کابینہ کے ساتھ مشاورت کے بعد کیا۔