ضلعی انتظامیہ صحابہ کرامؓ کی شان میں گستاخی کے مرتکب افراد کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائے/راہ حق پارٹی چترال

اشتہارات

چترال(نامہ نگار) پاکستان راہ حق پارٹی کے زیر اہتمام پیر کے روز چترال میں منعقدہ سیدنا امیر معاویہؓ کانفرنس میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ حضرت امیر معاویہؓ سمیت خلفائے راشدین ؓکے یوم شہادت کو عام تعطیل قرار دیا جائے اور ان ایام کو سرکاری طور پر منائے جائیں۔ کانفرنس سے صدر راہ حق پارٹی اور ممتاز عالم دین مولانا حافظ خوش ولی خان اور دوسرے رہنما مولانا سراج الدین، مولانا حاجی اکبر، مولا نا جاوید، مولانا آصف اقبال اور دوسروں نے خطاب کرتے ہوئے اسلام کی اشاعت میں حضرت امیر معاویہ ؓکی خدمات اور قربانیوں پر روشنی ڈالی اور کہا کہ عرب دنیا سے اسلام کو موثر طور پر پھیلائے میں ان کی دور اندیشی پر پالیسیوں بہت بڑا عمل دخل ہے اور دنیائے اسلام کی تاریخ میں وہ زندہ و جاوید رہیں گے۔مقررین نے ضلعی انتظامیہ پر زور دیا کہ صحابہ کرام ؓکی شان میں گستاخی کے مرتکب افراد کے خلاف قانون کے مطابق سخت سے سخت کاروائی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ تنظیم اہل سنت والجماعت اور راہ حق پارٹی چترال میں امن و امان کا علمبردار ہے اور یہاں کے پر امن حالات کو خراب کرنے کی ہر سازش نا کام بنائے گی۔