جماعت اسلامی نے تحصیل چیئرمین تورکہو موڑکہو کیلئے مولانا جاوید حسین کو نامزد کر دیا

اشتہارات


چترال(چ،پ) بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے جماعت اسلامی کی طر ف سے تحصیل چیئرمین تورکہو/موڑکہو کے لئے جماعت کے امیر و سابق ممبر ضلع کونسل مولانا جاوید حسین کو نامزد کر دیاہے۔ جماعت اسلامی کی طرف سے کسی بھی نشست کے لئے یہ پہلی نامزدگی ہے۔ مولانا جاوید حسین کو تحصیل چیئرمین کی نشست کے لئے مضبوط امیدوار مانا جارہا ہے۔
ضلع اپر چترال میں سے ابتک صرف پیپلز پارٹی کی طرف سے پارٹی کے ضلعی صدر امیراللہ کی تحصیل مستوج کے چیئرمین شپ کے لئے نامزدگی سامنے آئی ہے جبکہ دیگر کسی بھی پارٹی نے ابھی تک امیدوار سامنے نہیں لائے ہیں۔ اسی طرح ضلع لوئر چترال میں اے این پی کی طرف سے دونوں تحصیلوں کے لئے امیدواروں کے نام سامنے آئے ہیں۔