بندوق رقص؛مستوج کے پانچ نوجوانوں کو پولیس نے گرفتار کر لیا

اشتہارات

چترال(بشیرحسین آزاد)اپر چترال کے قصبے مستوج میں موسم سرما کی پہلی برفباری کے دوران خوشی منانے کیلئے بندوقوں سمیت کھلے میدان میں رقص کرنا نوجوانوں کو مہنگا پڑ گیا اور مقامی پولیس نے انہیں گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز مستوج میں برفباری کے بعد چند نوجوان ہاتھوں میں بندوق اٹھائے فارسی نغمے پر رقص کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا میں وائرل ہوگئی تھی جس کے بعد مقامی پولیس نے اس ویڈیو کی بنیاد پر اسلحے کی کھلم عام نمائش کی پاداش میں رقص کرنے والے نوجوانوں کے خلاف آرمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے ان پانچ نوجوانوں کو گرفتار کر لیا۔اس حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایس ڈی پی او مستوج محی الدین نے بتایا کہ گرفتار نوجوانوں میں ساجد علی ولد محمد جبار، دیدار علی ولد سفیر علی، یاسر امان ولد دولت امان اور محمد نجم الثاقب ولد شیر غازی خان شامل ہیں جن کا تعلق مستوج سے ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے خلاف قانون حرکات کی حوصلہ شکنی نہیں ہوئی تو علاقہ لاقانونیت کی طرف جائے گا اور اسی بنیاد پر پولیس نے قانون کی عملداری کو یقینی بناتے ہوئے ایکشن لے لیاہے۔