صوبائی حکومت نے غیر ملکی سیاحوں کو سیاحتی مقامات میں پابندی سے مستثنیٰ قراردے دیا

اشتہارات

چترال (چ،پ)صوبائی حکومت نے پاکستان آنے والے غیر ملکی سیاحوں کو سیاحتی مقامات میں داخلے پر پابندی سے مستثنیٰ قرار دیدیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی حکومت نے لاک ڈاؤن اور سیاحتی علاقوں میں داخلے پر پابندی کے فیصلے میں تبدیلی کرتے ہوئے غیر ملکی سیاحوں کو صوبے میں سیاحتی مقامات میں جانے کی اجازت دیدی ہے۔ صوبائی محکمہ سیاحت کی طرف سے جاری کئے گئے اعلامیہ میں ٹور آپریٹرز اور ہوٹلز انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ اس امر کو بھی یقینی بنائیں کہ غیر ملکی سیاحوں کے پاس کوویڈ19-کا نیگٹیو ٹیسٹ رپورٹ موجود ہو۔