اسسٹنٹ کمشنر چترال ثقلین سلیم نے چترال فلور مل کا معائنہ کیا

اشتہارات

چترال(بشیر حسین آزاد)صوبائی حکومت کی طرف سے جاری احکامات کے روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر چترال ثقلین سلیم اور تحصیلدار سیفور خان نے بدھ کے روز چترال کو دی جانے والی گندم کوٹے کا جائزہ لینے کے لئے چترال فلور مل کا دورہ کیا۔اُنہوں نے فلور مل کا معائنہ کیا صفائی ستھرائی اور پروسس کا جائزہ لیا۔فلورمل مالک نے اس موقع پر کہا کہ گورنمنٹ کی طرف سے روزانہ اُنہیں دس ٹن گندم کی سپلائی ہوتی ہے جو کہ صفائی سترائی کے پراسس سے گذرنے کے بعد اس سے 20 کلوگرام کے چار سو بیگ نکلتے ہیں جوکہ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے مقرر کردہ28سیل پوائنٹس پر تقسیم کئے جاتے ہیں۔اے سی چترال نے فلور میل کی صفائی وستھرائی پر اطمینان کا اظہار کیا۔