جماعت اسلامی دیگر اپوزیشن جماعتوں کو ساتھ ملا کر پراپیگنڈے کی سیاست کر رہی ہے/عبدالطیف

اشتہارات


چترال (نامہ نگار)جماعت اسلامی سمیت اپوزیشن کی سیاست اب جھوٹ اور پرو پیگنڈے تک محدو ہو کر رہ گئی ہے، تحریک انصاف کی کا ر کر دگی سے بوکھلاہٹ کا شکار ہو کر خود ساختہ مسائل پیدا کرنے کی کو شش کی جا رہی ہے جو کسی صورت کامیاب نہیں ہو گی۔ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف چترال کے رہنما عبد اللطیف نے چکدرہ چترال موٹر وے کے حوالے سے اپوزیشن جما عتوں کی طرف سے پھیلائے گئے جھوٹے پرو پیگنڈے پر اپنا رد عمل دیتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت واحد سیا سی حکومت ہے جس نے صو بائی وسائل کے ذریعے بی آر ٹی اور مو ٹر وے جیسے منصو بے شروع کئے اور یہ سلسلہ انشاء اللہ یو ں ہی جا رہی رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ سوات موٹر وے کی تکمیل کے بعد چکدرہ چترال موٹر وے پر صو بائی وزیر اعلیٰ محمود خان نے خصو صی دلچسپی لیتے ہوئے اس پر عملی کام کا جب آغا ز کیا تو اپو زیشن جما عتوں خصو صاً جما عت اسلا می کے پیٹ میں مروڑ آنا شروع ہو ا اور یہ ایک فطری امر تھا کیونکہ جماعت اسلا می کا پورے ملک سے صفا یا تو ہو چکاہے صر ف دیر اور چترا ل میں یہ جماعت اپنی آخری سانسیں لے رہی ہے، چکدرہ چترال موٹر وے کی تکمیل کے بعد ان اضلاع سے بھی ان کا خا تمہ نوشتہ دیوار ہے، اس لئے یہ انگلی کٹا کر شہید وں میں اپنا نام لکھوانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ کتنی شرم کی بات ہے کہ ایک طرف جما عت اسلا می کا ایم این اے مولانا عبدالاکبر قو می اسمبلی میں کھڑے ہو کرچکدرہ چترال موٹر وے کے حوالے سے وفا قی حکومت اور وفاقی وزیر مو اصلا ت مرا د سعید سمیت صو بائی وزیر اعلیٰ محمود خان کا شکریہ ادا کرتے ہیں جبکہ چترال میں مو جو د جما عت اسلامی کے لیڈران منصو بے کے تعطل کے حوالے سے جلسے اور جلو سوں کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔ قو م یہ پوچھنے پر حق بہ جانب ہے کہ ان دو گروپوں میں سے جھوٹا کون اور سچا کون ہے، اگر جماعت اسلامی چترال کی قیا دت نے ایک جھوٹے کو قومی اسمبلی کا ممبر بنا نے کے لئے اسلام کے نام کا غلط استعمال کیا ہے تو اسے قوم سے معافی مانگنی چاہئے ورنہ قوم کو گمراہ کرنے اور غلط بیا نی پر قوم سے معذرت لا زم ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب وہ دور نہیں رہا کہ گلی کو چوں میں لو گوں کے کان بھر کر جلسے بر پا کئے جا تے تھے،اب ہرچیز روز ورشن کی طرح عیاں ہے جھوٹ اور مکا ری کی سیا ست کچھ گھنٹوں میں ہی بے نقاب ہو جا تی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2002کے بعد ایم ایم اے صو بے میں پانچ سال تک حکومت میں رہی لیکن چترال میں ایک بھی قابل ذکر منصوبہ لا نے میں نا کا م رہی،پی پی پی کے پا نچ سالہ دور میں لواری ٹنل کا پیسہ ملتان منتقل کیا گیا جبکہ تحریک انصاف کی صو بائی حکومت نے گزشتہ سات سا لوں میں چترال میں جتنے تر قیا تی منصو بے شروع کئے ہیں ان کی تاریخ میں مثا ل نہیں ملتی،یہی وجہ ہے کہ اپو زیشن کی جما عتیں اپنی سیا سی مو ت کو سامنے دیکھ کر پیا لی میں طوفان بر پا کر نے کی کو شش کر رہی ہے جس سے ان کے ہاتھ کچھ نہیں آنے والا ہے۔