متاثرہ خاندانوں کے دکھ اور غم میں برابر شریک ہیں،واقعے پر دلی دکھ اور افسوس ہوا/شہزادہ خالد پرویز

اشتہارات


چترال (محکم الدین) چترال کے معروف ہوٹل تریچ میر ویو میں جمعرات کے روز ہونے والے اندوہناک حادثے پر دلی افسوس اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ہوٹل کے مالک شہزادہ خالد پرویز نے کہا کہ وہ غمزدہ خاندانوں کے دکھ درد میں برابر شریک ہیں۔ سوات سے چترال آتے ہوئے دیر میں فون پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ہوئے واقعہ پر دلی رنج کا اظہار کیا اور کہا کہ انسانی جانوں کا کوئی متبادل نہیں تاہم ہماری پوری ہمدردیاں تمام متاثرہ افراد ان کے خاندانوں کے ساتھ ہیں۔ ا نہوں نے کہا کہ ہم موقع پر موجود نہ ہونے کی وجہ سے پوری حالات سے آگاہ نہیں ہیں کہ کیونکر یہ واقعہ پیش آیا، صرف اتنا معلوم ہے کہ یہ مہمان تصویر نکالنے کیلئے ہجوم کی شکل میں بالکونی میں موجود تھے کہ یہ حادثہ ہوا۔ انہوں نے کہاکہ میرے بڑے بھائی سابق ایم این اے شہزادہ افتخار الدین بھی اس واقعے کے بعد اسلام آباد سے چترال آرہے ہیں اور ہم ان مہمانوں کے ساتھ ہر قسم کی ہمدردی کرنے میں کوتاہی نہیں کریں گے۔