ڈسٹرکٹ جوڈیشل اسٹاف ایسوسی ایشن کی حلف برداری تقریب چترال میں منعقد ہوئی

اشتہارات


چترال(بشیر حسین آزاد) ڈسٹرکٹ بار روم چترال میں ڈسٹرکٹ جوڈیشل اسٹاف ایسوسی ایشن چترال کی حلف برداری تقریب منعقد ہوئی۔ اس پروگرام کے مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج چترال جاوید الرحمن تھے، دیگر مہمانوں میں سینئر سول جج(ایڈمن) آصف کمال، سنیئر سول جج (جوڈیشل) عرفان، نیاز اے نیازی ایڈوکیٹ صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن چترال، امجد خان شینواری صدر کے پے کے اے پی جے ای اے، ولی خان وردگ چیئر مین کے پے کے اے پی جے ای اے، سید منتظر شاہ مرکزی جنرل سیکرٹری پاکستان اے پی جے ای اے، وحید جان چیف الیکشن کمشنر اے پی جے ای اے پاکستان شامل تھے۔ نو منتخب کابینہ میں محمد علی صدر، فضل ایوب سینئر نائب صدر، فتین الرحمن نائب صدر، عبدالحق جنرل سیکرٹری، عزیز احمد ڈپٹی جنرل سیکرٹری، اعجاز احمد انفارمیشن سیکرٹری، فضل الرحیم فنانس سیکرٹری، شجاع احمد پریس سیکرٹری، اسداللہ آفس سیکرٹری شامل ہیں۔نومنتخب کابینہ سے چیئرمین آل پاکستان جوڈیشل ایمپلائز ایسوسی ایشن کے صوبائی چیئر مین ولی خان وردگ نے حلف لیا۔
اس کے علاوہ تقریب میں ڈسٹرکٹ جوڈیشری کے جملہ اسٹاف نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چترال جاوید الرحمن،ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر نیاز اے نیازی ایڈوکیٹ، ال پاکستان جوڈیشل ایمپلائز ایسوسی ایشن کے چیئرمین ولی خان وردگ اور صوبائی صدر امجد خان شنواری ودیگر نے کہا کہ انصاف کہ فراہمی میں بار اور بینج گاڑی کے دو پہیے ہیں جبکہ جوڈیشل اسٹاف اُس گاڑی کو منزل مقصود تک پہنچانے کے لئے انجن کا کام دیتے ہیں۔جس طرح ایک گاڑی بے غیر انجن کے نہیں چل سکتی اسی طرح جوڈیشل اسٹاف کے تعاون کے بے غیر سائلین کوانصاف کی فراہمی ممکن نہیں۔مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ جوڈیشل اسٹاف کو سائلین کے ساتھ انتہائی خوش اخلاقی اور جان فشانی کے ساتھ پیش آنا چاہیئے۔اور بار اور بینج کے خوشگوار تعلقات کیلئے جوڈیشل اسٹاف کا کردار بہت اہم ہے۔آخر میں اسٹاف کی طرف سے صوبائی قائدین کو چترالی ٹوپیاں پیش کی گئی۔