135

فلاح انسانیت تنظیم اویر کا اجلاس، دہرے قتل کے ملزمان گرفتار کرنے پر اپر چترال پولیس کو خراج تحسین پیش کیا گیا


چترال(بشیر حسین آزاد)فلاح انسانیت تنظیم بروم اویر نے لوٹ اویر دہرے قتل کیس کے ملزمان کو گرفتار کرنے پر پولیس کی کارکردگی کو سراہا ہے۔ گذشتہ دنوں نورشاہدین لال کی صدارت میں منعقد ہونے والے اجلاس میں تنظیم کے اراکین نے چترال پولیس بالخصوص ڈی پی او اپر چترال ذولفقار احمد تنولی،ایس پی انوسٹی گیشن چترال خالد خان،ایس ڈی پی او موڑکہو ستار خان،ایس ایچ او اویر نبی خان اور تھانیدار نورشاہدین کو نچھاغ اویر کے ناخوشگوار واقعے کے ملزمان کا سراغ لگانے پر اُنہیں خراج تحسین پیش کیا۔ اجلاس میں ممبران نے کہا خیبر پختونخوا ہ پولیس ایک بہترین پروفیشنل فورس ہے جس پر ہمیں فخر ہے اور مذکورہ کیس میں ملزمان کی گرفتاری نے ایک مرتبہ پھر پولیس پر عوام کے اعتماد کو بحال کردیا ہے۔
اجلاس میں تنظیم کے صدر اور کیبنٹ ممبران نے نور شاہدین لال اور شہزادہ زہیب الملک کو تنظیم کا حصہ بننے پر مبار ک باد پیش کیا اور کہا کہ بہترین صلاحیتوں کے لوگ علاقے کی ترقی میں بہترین کردار ادا کرینگے۔