نامعلوم افراد بمبوریت کے گرمائی چراگاہ سے دو سو مال مویشی لے گئے

اشتہارات

چترال(بشیر حسین آزاد)کالاش ویلی بمبوریت کے گرمائی چراگاہ سے نامعلوم افراد نے تقریباً دو سو مال مویشیوں اور ایک شخص کو مبینہ طور پر اغوا کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق چار افراد کے مال مویشی گرمائی چراگاہ میں چر رہے تھے۔ کہ نامعلوم افراد نے انہیں ایک جگہ جمع کیا۔ اور لے گئے۔ اس دوران مبینہ طور پر چرواہے کو بھی پکڑ کر اغوا کرکے اپنے ساتھ لے گئے ہیں۔ مقامی پولیس کے مطابق چوری شدہ مال مویشیوں کی تعداد ایک سو پچاس ہے اور کسی فرد کو اغوا نہیں کیا گیا ہے۔یہ واقعہ پیر کے روزدن ڈھلے پیش آیا۔ اس بات کی تصدیق نہیں ہو سکی کہ اغوا کار مقامی ہیں یا کسی اور ملک سے تعلق رکھتے ہیں۔ چترال میں گرمیوں کے موسم میں جب مال مویشی گرمائی چراگاہوں میں ہوتے ہیں تو اکثر اوقات مال مویشیوں کی چوری اور اغوا کی وارداتیں ہوتی ہیں۔ چار سال پہلے آٹھ جولائی کے دن سینکڑوں مال مویشیاں چوری کی گئیں اور کالاش قبیلے سے تعلق رکھنے والے دو چرواہوں کو پہلے اغوا اور پھرقتل کیاگیا تھا۔ حالیہ اغواکاروں کی گرفتاری کیلئے اقدامات اُٹھائے جا رہے ہیں۔
نوٹ: اس خبر کے حوالے سے مزید تفصیلات سامنے آنے پر اپڈیٹ کیا جائیگا۔