67

پارلیمنٹ میں چترال کیلئے آواز بلند کرنے پر مسلم لیگ کے مرکزی جنرل سیکرٹری احسن اقبال کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں/محمد کوثر ایڈوکیٹ


چترال(بشیر حسین آزاد)مسلم لیگ ن تحصیل چترال نے قومی اسمبلی میں چکدرہ شندور لنک روڈ پر چترال کے عوام کے لیے مضبوط آواز اٹھانے پرپارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری احسن اقبال کا دل کی اتھاہ گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا ہے۔ ایک اخباری بیان میں صدر مسلم لیگ ن سب ڈویژن چترال محمد کوثر ایڈوکیٹ نے کہا کہ قائد میاں نوازشریف نے اپنے دور میں چترال کے لیے ریکارڈ ساز کام کرنے کے باوجود چترال کے عوام نے نام نہاد تبدیلی سرکار اور اسلامی انقلاب کے دعویداروں کو کامیاب کرایا اور مسلم لیگ ن کو چوتھے نمبر پر رکھا۔اس کے باوجود مسلم لیگ ن نے اقتدار کی بجائے اقدار،شرافت اعلیٰ ظرفی کی سیاست کرتے ہوئے اب بھی چترال کے لیے آواز بلند کرکے یہ ثابت کردیا کہ مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت اب بھی اور آئندہ بھی چترال جیسے پسماندہ علاقے کے ساتھ ہے اور چترال کے لیے جدوجہد کرتے رہینگے۔ مسلم لیگ ن سب ڈویژن چترال نے مرکزی جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن احسن اقبال کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے درخواست کی ہے کہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا افتتاح کردہ گیس پلانٹس کو موجودہ تبدیلی سرکار کی جانب سے رول بیک کرنے کی خبریں ہیں۔ مسلم لیگ ن کی پارلیمانی قیادت سے اپیل ہے کہ اسمبلی میں اس بارے نام نہاد تبدیلی سرکار سے وضاحت طلب کرے۔