جمعیت علماء اسلام کے صوبائی قیادت کا اپر چترال کا دورہ،درجنوں افرادکا خاندان اور ساتھیوں سمیت جے یوآئی میں شمولیت

اشتہارات

بونی(چ،پ)جمعیت علماء اسلام کے صوبائی امیر سنیٹر مولانا عطاء الرحمن نے صوبائی جنرل سیکرٹری مولانا عطاء الحق درویش اور صوبائی راہنماء مفتی فضل غفور کے ہمراہ اپر چترال کا دورہ کیا اور جمعیت کے ذمہ داران کے ایک خصوصی اجلاس میں شرکت کی۔ اس موقع پر ایم پی پی اے مولانا ہدایت الرحمن بھی موجود تھے۔ جمعرات کے روز ہونے والے اس دورے کے موقع پر مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں جمعیت علماء اسلام میں شمولیت اختیار کی۔ نئے شامل ہونے والوں میں واشیچ سے تعلق رکھنے والے سفیر احمد، سلطان ولی شاہ اور ان کے ساتھی،کھوت سے جاوید معاویہ،نشکوہ سے اشرف نبی اور ان کے ساتھی،تریچ سے گل احمد،زیذدی سے رفیع اللہ،مداک سے زور اور خان اور تریچ سے گل احمد اور اُن کے ساتھی خاندان سمیت جمعیت کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ضلعی امیر مولانا شیر کریم شاہ اور ضلعی کابینہ تحصیل اور یو سی أمرا اور نظماء اور کارکنوں کی بڑی تعداد کے موجودگی میں اپنی اپنی پارٹیوں سے مستعفی ہوکر جمعیت علماء اسلام اپرچترال میں شمولیت اختیار کی۔ اس موقع پر صوبائی امیر مولانا عطاء الحق درویش نے جمعیت علماء اسلام میں شمولیت پر اُن کوخوش آمدیدکہا اور مبارکباد دیتے ہوئے ن کا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت کے صوبائی امیر مولانا عطاء الرحمن اور صوبائی جنرل سیکرٹری مولانا عطاء الحق درویش نے کہا کہ جمعیت ہر باطل قوت کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑی ہے اور انشاء اللہ جمعیت کا ہر کارکن اسلام دشمن اور ملک دشمن طاقتوں کے مذموم عزائم خاک میں ملائے گی۔ جے یو آئی کے قائدین نے نئے شامل ہونے والے ساتھیوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے انہیں مبارکباد دی کہ وہ علماء کی قیادت میں قافلہ حق میں شامل ہوگئے ہیں۔