علاقہ کیسو دروش کیلئے 94.243 ملین روپے پائپ لائن کیلئے مختص،اہلیان علاقہ تحریک انصاف حکومت کے مشکور ہیں/نثار دستگیر

اشتہارات

دروش(جہانزیب)صوبائی حکومت نے علاقہ کیسو دروش کو پانی کی فراہمی کے منصوبے کی منظوری دیدی ہے جسکے بعد متعلقہ محکمے نے منصوبے کے لئے ٹینڈر جاری کردئیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق علاقہ کیسو کو پانی کی فراہمی کے منصوبے کا ٹینڈر گذشتہ دنوں قومی اخبارات میں شائع ہوچکا ہے جسکے بعداہلیان علاقہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ چترال پوسٹ سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نثار دستگیر نے کہا ہے کہ ہم اہلیان کیسو اللہ و تبارک تعالیٰ کے نہایت ہی شکر گزار ہیں کہ علاقے کا درینہ مسئلہ حل ہوگیا۔ پاکستان بننے سے علاقہ کیسو میں پینے کی پانی کا شدید مسئلہ تھا، اب چونکہ جناب عمران خان کی حکومت میں چترال میں مختلف ترقیاتی کاموں کیلئے معاؤن خصوصی وزیر زادہ کی کوششوں سے خطیر رقم مختص کیے گیے ہیں جن میں علاقہ کیسو کے پائپ لائن کیلئے 94.243ملین روپے کا خطیر رقم مختص ہوئے۔جس کی وجہ سے علاقے میں پانی کا بحران انشا اللہ حل ہو جائے گا۔ ان کا کہنا ہے کہ علاقے میں ایک چھوٹے چشمے سے پانی سپلائی ہوتا تھا جس سے لوگوں کے ضروریات ہی پورا نہیں ہوتے تھے۔ اب چونکہ معاون خصوصی وزیر زادہ صاحب اور سرتاج احمد خان کی انتھک کوششوں سے علاقے کا درینہ مطالبہ پانی کا مسئلہ حل ہو گیاجس سے پورے علاقہ کیسو کے مکینوں کو صاف پانی مہیا ہوگی۔ مذکورہ پراجیکٹ میں شیشی کوہ سے پانی پائپ لائن کے ذریعے کیسو کو سپلائی ہوگی۔ نثار دستگیر کا مزید کہنا ہے کہ علاقے میں آبپاشی کیلئے پانی کا مسئلہ تا حال حل طلب سے جس کیلئے ہم حکومتی نمائندوں کے ساتھ درخواست جمع کیے ہیں اور ہم امید کرتے ہیں کہ معاؤن خصوصی وزیر زادہ آبپاشی کیلئے بھی پانی کابندوبست کر کے علاقہ مکینوں کا دل جیت لیں گے۔