تورکہو میں ٹریفک کا المناک حادثہ، ایک ہی خاندان کے تین افراد سمیت چار افراد جان بحق، خاندان کا سربراہ زخمی

اشتہارات

چترال(چ،پ) تورکہو اُجنوجانے والی سوزوکی سیرا جیپ ورکوپ کے قریب دریائے موڑکہو میں گرنے سے ڈرائیور سمیت ایک ہی خاندان کے چار افراد جان بحق ایک زخمی ہو گئے۔ جان بحق ہونے والوں میں ماں، بیٹا،بیٹی اورڈرائیور شامل ہیں۔ ماں اور بیٹی کی لاش دریائے موڑکہو سے بر آمدکی گئی ہے۔ بیٹا اور ڈرائیورکی لاش کی تلاش جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق چترال کے ممتاز شاعر و ادیب ذ اکر محمد زخمی کے چھوٹے بھائی شراف الدین کاشفی اپنی بیوی، بیٹا،بیٹی کو لے کر چترال سے اُجنو تورکہو جا رہاتھا کہ ورکوپ کے قریب گاڑی چڑھائی نہ چڑھ سکا۔ اور واپس ہو کرکئی فٹ نیچے دریا میں گر گیا۔ جس کے نتیجے میں شراف الدین کاشفی زخمی جبکہ اس کی بیوی، بیٹا، بیٹی اور ڈرائیور منیر احمد جان بحق ہو گئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق بیوی اور بیٹی کی لاش دریا سے نکال لی گئی ہے۔ جبکہ بیٹے اور ڈرائیور کے لاش کی تلاش جاری ہے۔ شراف الدین کاشفی زخمی ہیں۔