چترال بازار کی صفائی کے لئے ٹی ایم اے نے عوامی مقامات پر ڈسٹ بن رکھوا دئیے

اشتہارات

چترال(گل حماد فاروقی) چترال شہر کو صاف ستھرا رکھنے کی غرض سے تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن چترال نے مختلف جگہوں پر ڈسٹ بین رکھ دئے۔اس سلسلے میں تحصیل میونسپل آفیسر مصباح الدین کی نگرانی میں تحصیل میونسپل انتظامیہ کے عملے نے اتالیق بازار، سبزی منڈی روڈ، شاہی مسجد روڈ اور چیو پل کے قریب بڑے بڑے ڈسبن رکھ دئے۔ تحصیل میونسپل آفیسر مصبا ح الدین نے میڈیا کو بتایا کہ ہمیں احساس تھا کہ لوگ جگہ جگہ کچرا پھینک رہے ہیں جس سے چترال کی خوبصورتی بری طرح متاثر ہورہی تھی اور لوگوں کو مشکلات کا سامناکرنا پڑ رہا تھا، اکثر لوگ اس گندگی سے آنے والے بدبو کی بھی شکایت کیا کرتے تھے، اسلئے ہم نے چترال ٹاؤن کیلئے دس عدد بڑے ڈسبین منگوائے ہیں اور انہیں مختلف بازاروں اور عوامی مقامات پر نصب کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب لوگ کچرا باہر نہیں پھینکیں گے بلکہ ان کے اندر رکھیں گے جسے ٹی ایم اے کا سینٹری ا سٹاف اگلے دن اٹھاکر ٹھکانے لگائینگے اور اس سے چترال ایک صاف ستھرا شہر قرار پائے گا۔TMO کے مطابق ان کا عملہ ریسکیو 1122 کے ساتھ مل کر چترال کے مختلف جگہوں میں جراثیم کش سپرے کروارہے ہیں اور صفائی کا خاص حیال رکھتے ہیں تاکہ کرونا وائرس کی خطرات کم سے کم ہوں۔
تاجر یونین بازار کے صدر شبیر احمد نے ٹی ایم اے کا شکریہ ادا کیا کہ ان کا دیرینہ مسئلہ حل کیا۔ انہوں نے کہا کہ اکثر دکانداروں کو شکایت تھی کہ ان کے دکان کے سامنے یا آس پاس لوگ سڑک کے کنارے گندگی ڈالتے ہیں جس سے بد بو آتی ہے اور ان سے بیماریاں بھی پھیلنے کا خدشہ ہوتا ہے تاہم اب ٹی ایم اے نے ڈسٹبین رکھ کر لوگ اس میں گند ڈالیں گے۔انہوں نے اس موقع پر تمام دکانداروں سے گزارش کی کہ وہ گندگی یا دکانوں کا کچرا باہر نہ پھینکیں بلکہ ان ڈسٹ بینوں میں ڈالا کریں تاکہ ہم چترال کو گندگی کی بجائے پھولوں کا شہر قرار دے۔
ایک دوسرے شہری صادق اللہ صادق نے بتایا کہ مین چوک اور چوراہوں میں ان ڈسٹ بین رکھنے کا یہ فائدہ ہوگا کہ لوگ کچرا اس میں ڈالیں گے جو ماضی میں چترال کی بد صورتی کا باعث بنتا رہا اور اب سیاحوں کو بھی کوئی مسئلہ نہیں ہوگا بلکہ ان کو چترال ایک صاف ستھرا شہر نظر آئے گا۔
واضح رہے کہ ٹی ایم اے چترال اپنے محدود وسائل میں چترال کی صفائی ستھرای کیلئے دن رات کام کرتے ہیں اور کروانا وائیریس کی وباء کے دوران روزانہ کے بنیاد پر عوامی مقامات میں جراثیم کش سپرے کرواتے ہیں اور ساتھ ہی لوگوں میں دستانے، ماسک، سینٹائزر وغیرہ بھی مفت تقسیم کرتے ہیں اور عوام میں آگاہی بھی پھیلاتے ہیں۔