روزنامہ مسافت لاہور کے چیف ایڈیٹر چوہدری اصغر علی جٹ انتقال کر گئے،فیصل آباد میں سپرد خاک کر دیا گیا

اشتہارات

فیصل آباد(چ،پ)روزنامہ مسافت لاہور کے چیف ایڈیٹر چوہدری اصغر علی جٹ مرحوم کو لاہور اور فیصل آباد میں نماز جنازہ کے بعد سینکڑوں سوگواران کی موجودگی میں سپرد خاک کر دیا گیا۔نماز جنازہ میں صوفی برکت علی لدھانوی بابا جی سرکار کے پوتے صاحبزادہ میاں مقصود احمد،نواسے صاحبزادہ میاں منیر سمیت دیگر عزیز واقارب،سرکاری، سماجی شخصیات اور عزیزو اقارب نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ مرحوم آل پاکستان ریجنل نیوز پیپرز سوسائٹی APRNS کے سربراہ غلام مرتضیٰ جٹ،چوہدری غلام مصطفی جٹ اور محمد اکرم جٹ کے بڑے بھائی تھے۔ مرحوم نے ساری زندگی قائداعظم محمد علی جناح اور حضرت علامہ اقبال کے فرمودات کے فروغ اورانکے مشن کی تکمیل میں گزار دی۔زمانہ طالب علمی سے لے کر کہنہ مشق حق پرستی کی صحافت تک انہوں نے تاریخ ساز جدوجہد کی۔چوہدری اصغر علی جٹ کافی عرصہ سے گردوں کے عارضہ میں مبتلا تھے۔ مرحوم کی وفات پر پاکستان بھر سے سیاسی،سماجی،صحافتی اور سرکاری شخصیات کی طرف سے تعزیت کا سلسلہ جاری ہے۔مرحوم کی دعائے قل کل بروز جمعرات 16جولائی کو بعد نماز عصر لاہور میں ہوگی۔