شندور کو گلگت بلتستان کا حصہ ظاہر کرنا ہمارے گھر پہ قبضہ کرنے کی سازش ہے/پرویز لال

اشتہارات

بونی(نامہ نگار)اپر چترال کے معروف سیاسی و سماجی شخصیت محمد پرویز لال نے وزیر اعظم کی طرف سے شندور کو ہندراب نیشنل پارک میں شامل کرکے اسے گلگت بلتستان کا حصہ قرار دینے کے اعلان کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شندور ہمارا گھر ہے اور اسے گلگت بلتستان کا حصہ ظاہر کرنا ایک بھیانک سازش ہے۔ انہوں نے کہا کہ قدیم الایام سے شندور چترال کا حصہ رہا ہے جسکے دستاویزی اور تاریخی حوالے موجود ہیں، لہذا آئندہ بھی شندور چترال کا ہی حصہ رہے گا۔ وزیراعظم کے مجوزہ نیشنل پارکس کی فہرست میں اسے ہندراپ کے ساتھ ملاکر گلگت بلتستان کا حصہ ظاہر کرنا ہمارے گھر پہ قبضہ کرنے جیسا اقدام ہے، شندور زمانہ قدیم سے لاسپور کے عوام کی گرمائی چراگاہ ہے جہاں کئی سو سال پہلے کے بنے رہائش گاہیں موجود ہیں۔ وزیر اعظم کے کے مجوزہ فہرست میں اسے متنازعہ بنانے کی کوشش کی گئی ہے جسے کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔(۱۱ جولائی