پی ایس پی آفیسر عبد ا لحئی نے ڈی پی او چترال لوئر کا چارج سنبھا ل لیا

اشتہارات

چترال(بشیرحسین آزاد)پی ایس پی آفیسر عبدا لحئی نے جمعہ کے روزڈی پی او چترال کا چارج سنبھال لیا۔ڈی پی او کی آمد پر چترال پولیس لائنز میں ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں چترال پولیس کے سنیئر افسران اور اہلکاروں نے شرکت کی۔ ڈی پی او چترال عبدالحئی نے یادگار شہداء پر حاضری دی اور پھول چڑھائے۔پولیس ہیڈ کوارٹرز آمد پر پولیس کے چاق و چوبند دستے نے ڈی پی او کو سلامی پیش کی۔ چترال اور چترال کے حالات کے حوالے سے ڈی پی او چترال کو ایس پی انوسٹی گیشن خالد خان نے بریفنگ دی۔ لاء اینڈ آرڈر سے متعلق بات کرتے ہوئے ڈی پی او چترال نے کہا چونکہ چترال ایک پرامن ضلع ہے چترال میں امن کی بحالی کی بڑی وجہ اسکے با شعو ر عوام ہیں، یہاں کی پولیس اپنی قابلیت اور ایمانداری کی وجہ سے صوبے بھر میں مشہور ہے۔اُنہوں نے کہا کہ چترال پولیس کو ایک مثالی پولیس بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔منشیات کے حوالے سے ڈی پی او نے واضح کیا کہ منشیات کے دھندے میں ملوث عناصر کو جڑ سے اُکھا ڑ پھینکیں گے۔ اس سلسلے میں تمام سر کلز کے افسران کو احکامات پہلے سے جاری کیے گئے ہیں۔