مشہور و معروف شخصیت استادالاساتذہ مولائی جان کو سپرد خاک کر دیا گیا

اشتہارات

چترال(محکم الدین)چترال کے معروف علمی شخصیت استاد الا ساتذہ مولائی جان کو ہزاروں اشکبار آنکھوں کے سامنے منگل کے روز سپرد خاک کردیا گیا۔ ان کی نماز جنازہ چترال پولوگراونڈ میں ادا کی گئی جس میں چترال کے تمام سرکاری اور غیر سر کاری اداروں کے آفیسران، عزیز و اقارب اور ان کے سینکڑوں شاگردوں نے شرکت کی۔ مرحوم استاد مولائی جان معروف سوشل ایکٹی وسٹ جاوید اقبال، سی ای او آغا خان فاونڈیشن اختر اقبال، اطہر اقبال، اظہر اقبال اور سعود اقبال کے والد گرامی تھے اور چترال کے بزرگ اساتذہ میں سے تھے۔ آپ کافی عرصہ کینسر کے عارضے میں مبتلا رہے۔ بالآخر گذشتہ شب اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔ آپ نہایت کم گو، ملنسار شخصیت کے مالک تھے۔ جس کی بنا پر بیماری کے باوجود آپ نے بھر پور زندگی گزاری۔