معروف شخصیت کرنل ریٹائرڈ شہزادہ افتخار الملک تحریک انصاف کا حصہ بن گئے

اشتہارات

چترال(نامہ نگار)چترال کی معروف شخصیت کرنل (ر)افتخارالملک نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا۔ گزشتہ دن ان کے رہائش گاہ دنین چترال میں ایک شمولیتی تقریب منعقد ہوئی جس میں پی ٹی آئی کے ضلعی صدر سجاد احمد و جنرل سیکریٹری شہزادہ فیصل صالح پارٹی کے دیگر رہنما ارشاد مکرر، بہرام خان، محبوب، رحمن شاہنوی، مختاراحمد ودیگر بھی موجود تھے۔ جنھوں نے کرنل افتحار کو پارٹی ٹوپی اور جھنڈا پیش کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ضلعی صدر سجاد احمد، فیصل صلاح الدین، ارشاد مکرر ودیگر نے کہا کہ شہزادہ افتخارالملک کی پارٹی میں شمولیت سے چترال میں تحریک انصاف کی قوت میں اضافہ ہو گیا ہے۔ مقررین نے کہا کہ کرنل افتخارنکی سرپرستی سے چترال میں پارٹی کو مزید فعال بنائیں گے۔ اس موقع پر ضلعی قیادت نے بلدیاتی انتخابات کیلئے جدوجہد شروع کرنے اور ناراض کارکنان کو منانے کے ساتھ پارٹی کے سینئر اور مخلص کارکنان کو ایک پیج پر لانے کی کوششوں کا بھی اعادہ کیا۔ کرنل افتخار نے پارٹی رہنماوں کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ وہ عمران خان کے مشن اور وژن کو آگے لے جانے میں اپنی تمام ترصلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے۔